لندن میں سجنے والا بافتا ویڈیو گیم ایوارڈ میلہ ویڈیو گیم دی لاسٹ آف اس نے لوٹ لیا

جمعرات 13 مارچ 2014 13:31

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء)لندن میں سجنے والا بافتا ویڈیو گیم ایوارڈ میلہ ویڈیو گیم دی لاسٹ آف اس نے لوٹ لیا۔ ریڈ کارپٹ پر گیمز بنانے والوں کی آمد نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔

(جاری ہے)

برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ کی تقریب میں گیمز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ بہترین ایکشن، ساوٴنڈ ایفیکٹس اور کہانی کی بنیاد پردی لاسٹ آف اس کو بہترین گیم کا ایوارڈ دیا گیا۔ گیم نے مقابلے میں GTA Vice City اور Papers جیسی ویڈیو گیمز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ تقریب کے حوالے سے شرکاء خاصے پر جوش دکھائی دئیے۔