اداکار رنبیر کپور کی بیوفائی نے بے حد رلایاہے‘ دیپیکا پڈوکون

جمعرات 13 مارچ 2014 13:29

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ مجھے اداکار رنبیر کپور کی بیوفائی نے بے حد رلایا ہے‘رنبیر سے زیادہ اب تک میرے دل کے قریب کوئی اور نہیں ہوا-۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور کے ساتھ محبت کا رشتہ رہا بعد ازاں ان سے علیحدگی ہو گئی-دیپیکا ماضی میں میڈیا پر اس حوالے سے بیان دینے سے معذرت کرتی ہیں -اپنے ایک انٹرویو میں دپیکا نے کہا کہ وہ اداکار رنبیر کپور کی بیوفائی اور اس سے علیحدہ ہو کر بے حد روئیں،رنبیر سے زیادہ اب تک ان کے دل کے قریب کوئی نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد وہ ٹوٹ سی گئی تھیں لیکن اس سے انہیں خود کو بہتر انسان بنانے اور مضبوط کرنے میں مدد ملی ہے، اب وہ جس کو بھی چنیں گی پہلے اس کی خوب آزمائش کریں گی تاکہ دوبارہ دھوکہ نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :