بوڑھی عورت کا کردار نہیں نبھا سکتی‘ اداکارہ تبو

جمعرات 13 مارچ 2014 13:28

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) اتنی بھی قیامت نہیں آئی کہ والدین کے روپ میں آنا شروع کر دوں-بالی ووڈ اداکارہ تبو نے زویا اختر کی فلم ”دل دھڑکنے دو“ میں پریانکا چوپڑا کی والدہ کا کردار نبھانے سے صاف صاف انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

تبو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اتنی بھی قیامت نہیں آئی کہ میں اولڈ روپ میں آنا شروع کردوں- انہوں نے زویا اختر کی نئی فلم ”دل دھڑکنے دو“ میں پریانکا چوپڑا کی ماں بننے سے اس لئے انکار کیا ہے کیونکہ وہ بوڑھی عورت کا کردار نبھانے کیلئے ابھی تیار نہیں اور یہ کردار ان پر اچھا نہیں لگے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ فلم کا سکرپٹ دلچسپ ہے اور اس کی عکسبندی مختلف ممالک میں کی جائے گی۔ وہ دعاگو ہیں کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو جس کی دیگر کاسٹ میں فرحان اختر، انوشکا شرما اور انیل کپور شامل ہیں۔ فلم مئی میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :