کراچی: لیاری میں جاں بحق 16 افراد کی تدفین، سوگ کی فضا،کاروبار بند

جمعرات 13 مارچ 2014 12:22

کراچی: لیاری میں جاں بحق 16 افراد کی تدفین، سوگ کی فضا،کاروبار بند

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) کراچی کے علاقے لیاری میں بدھ کو دہشت گرد حملے میں جاں بحق 16 افراد کی تدفین کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور کاروبار بند ہے ،پولیس کے مطابق رات سے آج صبح تک لیاری کے مختلف علاقوں سے جنازے اٹھتے رہے،حملوں میں جاں بحق 14 سالہ بچے فہیم مستانہ کی نماز جنازہ چاکیواڑہ میں فٹ بال ہاوٴس کے قریب ادا کی گئی جس میں وکلا، فٹ بالرز، سماجی کارکنوں اور مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، لیاری کے مختلف علاقوں میں آج سوگ کی کیفیت ہے۔

کاروبار اور ٹریفک بند ہے، طالبات، عورتوں اور بیگناہ افراد کے قتل کے سوگ میں اسکول اور دیگر سرکاری ادارے بھی نہیں کھلے،جبکہ لیاری کے مختلف علاقوں سے پولیس اور رینجرز غائب ہے۔

متعلقہ عنوان :