کراچی: بلدیہ ٹاوٴن سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

جمعرات 13 مارچ 2014 12:07

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن کے سعید اللہ گوٹھ سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی بلدیہ عرفان بلوچ کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سعید آباد میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔ ابتددائی تفتیش کے مطابق 25 سالہ فضل گل نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔ دونوں لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نصرت بھٹو کالونی میں نا معلوم ملزمان نے 2 خواتین کو چھریوں کا وار کر کے زخمی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :