غداری کیس کی سماعت ملتوی،مشرف کی کل حاضری کا حکم برقرار

جمعرات 13 مارچ 2014 11:25

غداری کیس کی سماعت ملتوی،مشرف کی کل حاضری کا حکم برقرار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے کل پرویز مشرف کی پیشی کا حکم برقرار رکھا ہے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔

(جاری ہے)

آج سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ خرابی صحت کے باعث درخواستوں پر دلائل نہیں دے سکتا،ڈاکٹروں نے فوڈ پوائزننگ کے باعث کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔

جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ ہم کسی وکیل کو درخواست پر زبردستی دلائل دینے پر مجبور نہیں کر سکتے، ملزم کی درخواست پر کل دلائل سن لیں گے۔ انور منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں کل بھی دلائل دینے کے قابل نہیں ہوں گا۔جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ آپ کی مرضی کی تاریخ طے کر کے درخواستوں پر آئندہ سماعت کی جائے گی،آپ درخواستوں پر دلائل کے لیے بے شک 2 ماہ لے لیں۔ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی تاہم عدالت نے کل پرویز مشرف کی پیشی کا حکم برقرار رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :