تھرپارکر میں موت کا رقص جاری، مزید ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا

جمعرات 13 مارچ 2014 11:24

تھرپارکر میں موت کا رقص جاری، مزید ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا

مٹھی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) حرائے تھرپارکر میں قحطہ کے باعث موت کا رقص جاری آج مذید مٹھی سول اسپتال میں ایک بچہ غذائی قلت سے جان کی بازی ہار گیا۔ چھاچھرو تحصیل اسپتال میں خواتین اور بچوں سمیت 200 افراد زیر علاج۔ گاؤں کیتاری میں 24 بچے امراض میں مبتلا۔ چھاچھرو تھرپارکر میں آج مزید مٹھی سول اسپتال میں زیر علاج گاؤں سیانسر کا رہائشی 5 سالہ لال چند غذائی قلت سے موت کا شکار بن گیا۔

(جاری ہے)

مزید کتنے ہی بچے اور خواتین مٹھی سول اسپتال میں داخل ہیں۔ چھاچھرو کے گاؤں کیتار میں غذائی قلت سے 24 بچے امراض میں مبتلا ہو گئے ، مقامی اسپتالوں میں زیر علاج کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ چھاچھرو کی تحصیل انتظامیہ دور دراز علاقوں میں قحطہ سے متاثرہ لوگوں میں گندم نہیں پہنچ سکی، مزید غذائی قلت سے امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ بڑی تعداد میں دیہاتوں میں نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ چھاچھرو تحصیل اسپتال میں مزید 200 مریض زیر علاج ہیں۔