میڈیا کومیرے استعفے کا انتظار ہے،ایسا ہوگا نہیں، قائم علی شاہ

بدھ 12 مارچ 2014 22:54

میڈیا کومیرے استعفے کا انتظار ہے،ایسا ہوگا نہیں، قائم علی شاہ

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ تھرپارکر میں غذائی قلت کی ذمہ دار صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہے۔میڈیا کو میرے استعفی کا انتظار ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔بدھ کومٹھی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیدقائم علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ تھرپارکر اور امداددینے پر ان کے شکرگزار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئندہ چھ روز میں تھرپارکر کے ہر گھر میں گندم پہنچ جائیگی۔سید قائم علی شاہ نے کہاکہ غذائی قلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیراعلی سندھ نے گاؤں کلوہی، بہاڈھور، مالیار اور ویڑھی جھپ کے متاثرین میں امداد تقسیم کی۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے ہمراہ تاج حیدر اور ڈاکٹر مہیش ملانی سمیت دیگر وزرا بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :