سابق صدر آصف علی زرداری بدھ کی شام دبئی سے کراچی پہنچ گئے، رواں ہفتے تھر کا دورہ کریں گے ، سندھ میں فارورڈ بلاک کی خبروں کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار، وزیراعلیٰ سندھ کو آج طلب کرلیا

بدھ 12 مارچ 2014 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری بدھ کی شام دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری رواں ہفتے تھر کا دورہ کریں گے۔ ممکنہ دورہ کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تھرپارکر میں امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حیدرآباد اور خیرپور کے وزراء نے صدر آصف علی زرداری کو آگاہ کیا ہے کہ تھرپارکر کی ابتر صورتحال کے ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں فارورڈ بلاک کی خبروں کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اوروزیراعلیٰ سندھ کو آج ّ(جمعرات) طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ تھر سمیت پارٹی امور کے حوالے سے صدر آصف علی زرداری کو بریفنگ دیں گے۔