کالاشاہ کاکو،آٹھ بچوں کے باپ نے غیرت کے نام پر بیوی اوربیٹی کو ذبح کرکے خودکو پولیس کے حوالے کردیا

بدھ 12 مارچ 2014 22:41

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) آٹھ بچوں کے باپ نے غیرت کے نام پر بیوی اوربیٹی کو ذبح کرکے خودکو پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے نعشیں اپنی تحویل میں لیکرپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادیں۔

(جاری ہے)

تھانہ فیروزوالہ پولیس کے مطابق کالاشاہ کاکوکے نواحی گاؤں بھلے بانیوال میں غلام سرورنامی شخص کی بیوی 45سالہ شہنازبی بی اور20سالہ بیٹی مقدس کاچال چلن درست نہ تھاجسکی رنجش پر مذکورہ شخص نے طیش میں آکر انہیں تیزدھارلوہے چھری سے ذبح کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعدپندرہ نمبرایمرجنسی پر کال کرکے آلہ قتل سمیت خودکو پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے نعشیں اپنی تحویل میں لیکرپوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مریدکے پہنچادی ہیں۔

متعلقہ عنوان :