امریکا میں رہائشی عمارت دھماکے سے زمین بوس ہونے سے 2 خواتین ہلاک، متعدد زخمی

بدھ 12 مارچ 2014 21:59

امریکا میں رہائشی عمارت دھماکے سے زمین بوس ہونے سے 2 خواتین ہلاک، متعدد ..

نیویارک سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) امریکی شہر نیویارک میں دھماکے کے بعد رہائشی عمارت زمین بوس ہونے سے 2 خواتین ہلاک جب کہ17 افراد شدید زخمی گئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے ایسٹرن ہارلم کے پارک ایوینیو پر واقع رہائشی عمارت دھماکے کے بعد زمین بوس ہو گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 17 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

نیویارک سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک نہیں بلکہ 2 عمارتیں گریں تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ حادثے کے بعد شہر میں چلنے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے جب کہ سیکورٹی کو مزید ہائی الرٹ کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :