سندھ حکومت کا لیاری میں جاں بحق افراد کیلئے 5لاکھ روپے کا اعلان

بدھ 12 مارچ 2014 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) سندھ حکومت نے آج لیاری میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے امدادکا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر جاوید ناگوری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ لیاری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو فی کس 5لاکھ روپے اور زخمی ہونے والوں کیلئے فی کس 2لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پر پیپلز پارٹی رہنماوٴں اور صوبائی وزیر کو نہایت ترش سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :