طالبان کے ساتھ جنگ بندی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،طالبان عوام کے دشمن ہیں اس لئے جنگ بندی نہ کی جائے ، درخواست گزار

بدھ 12 مارچ 2014 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) طالبان کے ساتھ جنگ بندی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ طالبان عوام کے دشمن ہیں اس لئے جنگ بندی نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ طالبان ایک طرف جنگ بندی اور دوسری طرف حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، درخواست میں وزارت دفاع اور سیکرٹری دفاع کو فریق بنایا گیا شاہد اورکزئی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جنگ بندی کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :