آئی خیبرپختونخوا نے ایس ایچ اوسمیت دواہلکاروں کومعطل کردیا

بدھ 12 مارچ 2014 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے ایک شہری کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اُو بفہ ( مانسہرہ) جہانزیب خان اور ہیڈ کانسٹیبل نیاز احمد خان کوفوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف پرچہ درج کرنے اور محکمانہ کاروائی شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا۔واقعات کے مطابق مانسہرہ کے ایک شہری محمد صادق نے آئی جی پی خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی کو درخواست دی تھی جسمیں انہوں نے ایس ایچ اُو بفہ اور ہیڈ کانسٹیبل پر اُن کے گھر پر چھاپہ کے دوران 60 ہزار روپے اور دیگر کچھ گھریلوسامان لے جانے کا الزام لگایا تھا۔

پولیس پارٹی نے دیگر گھریلوسامان تو واپس کر دیا ہے لیکن رقم واپس کرنے سے انکاری ہے۔ آئی جی پی نے ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن کو اس واقعے کی مزید تفتیش کرکے اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن نے اپنی رپورٹ میں شہری کی شکایت کو دُرست قرار دے کر پولیس کو مورودالزام ٹھہرایا تھا۔ آئی جی پی نے ڈی آئی جی انکوائری کی رپورٹ کی روشنی میں ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ اُو بفہ جہانزیب خان اور ہیڈ کانسٹیبل نیاز احمد کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف پرچہ درج کرنے اور محکمانہ کارواوی شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :