جنوبی پنجاب کے کسانوں کو نہری پانی کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے‘میاں یاور زمان،بہاولپور میں نہروں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں سے پانی کی بچت ہو گی ‘ صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا

بدھ 12 مارچ 2014 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چےئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے کسانوں کو نہری پانی کی فراہمی کے لئے مالی وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جارہاہے تاکہ لوگوں کو زراعت کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی سارا سال فراہمی یقینی ہوسکے۔یہ بات انہوں نے اریگیشن سیکرٹریٹ میں تحصیل احمدپور( شرقیہ) ضلع بہاولپور میں نہری پانی کی ترسیل اور ٹیلوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری(ٹیکنیکل) خالد حسین قریشی، ایڈیشنل سیکرٹری(آپریشن) ملک سلیم، چیف انجینئربہاولپورخورشیدالزمان، چیف انجینئر ملتان عنایت الله چیمہ، چیف مانیٹرنگ حبیب الله بودلہ کے علاوہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جن کی قیادت قاضی عدنان کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جنوبی پنجاب میں نہری پانی کی ترسیل کو بہتر کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر کے کسانوں کو نہری پانی کی یکساں سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے کسانوں کی آبی ضروریات پرخصوصی توجہ بھی دی جائیگی۔ انہوں نے بتایاکہ بہاولپور زون میں واقع احمدپور برانچ کینال سے ملحقہ نہروں کی تعمیرومرمت کے یہ ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔

جن کی تکمیل سے پانی کی ترسیل میں بہتری آئیگی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ احمدپوربرانچ کینال کی بحالی کے لئے جلدPC-Iتیار کیاجائے تاکہ پورے کینال سسٹم کی بحالی ممکن ہوسکے۔ صوبائی وزیر نے اس امور پر زور دیا کہ مذکورہ علاقے میں زیرزمین کھارا پانی ہونے کی وجہ سے نہری پانی پینے کے لئے بھی استعمال کیا جا رہاہے لہذا محکمہ آبپاشی کے ماہرین ان علاقوں میں سارا سال میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے جلد تحقیقاتی رپورٹ تیار کریں۔

متعلقہ عنوان :