پنجاب کو رواں سال پولیو فری رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ‘ مشیر برائے صحت ،صوبہ کے تمام داخلی راستوں پر مسافر بچوں کو ویکسئین پلانے کے لئے چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں ، خیبر پختونخوا اور فاٹا میں موجود پولیو ریزروائر ختم کرنا ضروری ہے ‘ خواجہ سلمان رفیق کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 12 مارچ 2014 20:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صوبہ کو رواں سال پولیو فری رکھنے کے لئے حکومتی سطح پر تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں اور انسداد پولیو مہم کے دوران پنجاب کے تمام داخلی راستوں پر مسافر بچوں کو ویکسئین پلانے کے لئے چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز بابو صابو ا نٹر چینج کے نزدیک خانہ بدوشوں کی بستی میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
اس مو قع پر سیکرٹری صحت بابر حیات تارڑ ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز ، ای ڈی او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ذوافلقار علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ تب ہی ممکن ہے جب پورے ملک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے لئے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے علاقوں میں موجود پولیو ریزر وائر ختم کیا جائے۔
انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض لوگ اپنی کم علمی کی وجہ سے لاکھوں بچوں کو پولیو کے قطروں سے محروم رکھ کر انہیں ساری عمر کی معذوری کے خطرے سے دوچار کرتے ہیں ۔خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ پنجاب میں پولیو وائرس ختم کرنے کے لئے مسلسل پولیو مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ ہر بچے تک پولیو ویکسئین پہنچائی جا سکے۔ انہوں نے خانہ بدوشوں کی بستی میں بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلانے کے حوالے سے کہا کہ غریب اور پسماندہ بستیوں میں لوگ حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہی نہیں رکھتے -نیز ان بستیوں میں رہنے والے بچے غدائیت کی کمی کا شکار ہوتے ہیں جن پر بیماریاں آسانی سے حملہ آور ہو سکتی ہیں لہذا ان بچوں پر خصو صی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.