33ہزار سے زائدگندم کی بوریاں تھر کے قحط متاثرین کو فراہم کردی گئی ہیں ،صوبائی وزیر جام مہتاب حسین ڈھر

بدھ 12 مارچ 2014 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) صوبائی وزیر خوراک جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ تھر کے قحط سے متاثرین کے لئے محکمہ خوراک سندھ نے محکمہ ریلیف سندھ کو 33391 گندم کی بوریاں فراہم کردی ہیں ۔ ہر گندم کی بوری کا وزن 100 کلو گرام ہے ۔یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی بوریاں مٹھی ‘ چھاچھرو ‘ ڈیپلو ‘ ننگرپارکر اور اسلام کوٹ کے گندم کے مراکز سے فراہم کی گئی ہیں ۔

تھر کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے گندم کی مزید 16 ہزار بوریاں فراہم کی جارہی ہیں ۔ جام مہتاب حسین ڈھر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تھر کے قحط سے متاثرہ علاقوں میں گندم کی تقسیم میں محکمہ خوراک کی کوئی کوتاہی نہیں تاہم اگر کسی نے کوتاہی کی ہوگی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے ۔

محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے محکمہ ریلیف سندھ کو گندم کی سپلائی دن رات جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسائل موجود ہیں تاہم حکومت سندھ ان مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر کوشاں ہے ۔ سندھ حکومت کی مشینری تھر کے عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے مخلص ہے ۔ جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا کہا تھر کے عوام کے مسائل پر سیاست کی نہیں بلکہ خدمت کرنے کی ضرورت ہے ۔ حکومت غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے حکومت سندھ کے ساتھ تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :