سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 21مارچ کو طلب کرلیا ، تھر کی صورت حال پر وزیر اعلیٰ سندھ کو گمراہ کیا گیا اور اس حوالے سے ان کو غلط رپورٹ پیش کی گئی،میڈیا سے گفتگو

بدھ 12 مارچ 2014 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ایم کیو ایم سمیت دیگرا پوزیشن جماعتوں کی درخواست پر سندھ اسمبلی کا اجلاس 21مارچ کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سندھ اسمبلی میں بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ تھر کی صورت حال پر وزیر اعلیٰ سندھ کو گمراہ کیا گیا اور اس حوالے وزیر اعلیٰ کو غلط رپورٹ پیش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ تھر کی صورت حال کے ذمہ دار چار محکمے ہیں ۔ان محکموں میں لائیو اسٹاک ،صحت ،ریونیو اور ریلیف شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تھر کے باشندوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ جو بھی غفلت مرتکب افراد ہیں ،ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔