ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

بدھ 12 مارچ 2014 19:35

برج ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) جمعرات کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نے پہلے دو میچوں میں کامیابی حاصل کرکے انگلینڈ کے خلاف سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے برج ٹاؤن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 27 رنز سے شکست دی تھی جبکہ میزبان ٹیم نے اسی مقام پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 13 مارچ کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :