آسٹریلیا اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے لئے بے تاب ہے ، شین واٹسن ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے منتخب آسٹریلین اسکواڈ ان کے پورے کیرئیر کی سب سے بہترین متوازن ٹیم ہے ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 12 مارچ 2014 19:27

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) آسٹریلین ٹیم کے آل راوٴنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے لئے بے تاب ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شین واٹسن کا جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہونے وانے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے منتخب آسٹریلین اسکواڈ ان کے پورے کیرئیر کی سب سے بہترین متوازن ٹیم ہے، ہمارے پاس پہلے نمبر سے لے کر دسویں نمبر تک جارحانہ بلے بازی کرنے والے کھلاڑی موجود ہیں، بالنگ کے حوالے سے بھی ہمارے پاس بہترین فاسٹ بالر، میڈیم پیسرز اور اسپنر موجود ہیں۔

شین واٹسن نے کہاکہ ہمارے پاس ایک ملی جلی ٹیم ہے جو کسی بھی حریف کے خلاف کسی بھی کنڈیشن میں بہترین مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہاس میں کوئی شق نہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ایک نا قابل یقین گیم ہے تاہم اگر ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہوں جو کہ اکیلے ہی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہوں تو پھر آپ کے جیتنے کے چانس زیادہ ہوتے ہیں اور آسٹریلیا کے پاس ایسے کئی کھلاڑی موجود ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں رواں ماہ شروع ہونے والے ٹی 20ورلڈکپ میں آسٹریلیا اپنا افتتاحی میچ 23 مارچ کو 2009 کی ٹی ٹوئنٹی چمپئن پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :