دفاعی حکمت عملی اختیارکرنے والا کپتان میچزنہیں جتواسکتا،پی سی بی کوکپتان کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہو گا ،وسیم اکرم، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان، بھارت اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں فیورٹ ہیں ، قومی ٹیم کے کپتان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 12 مارچ 2014 19:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کیسابق کپتان اورلیجنڈ فاسٹ بالروسیم اکرم نے کہا ہے کہ پی سی بی کوکپتان کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہو گا ۔ دفاعی حکمت عملی اختیارکرنیوالا کپتان میچزنہیں جتواسکتا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان، بھارت اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں فیورٹ ہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پی سی بی کوورلڈ کپ دوہزارپندرہ کیلئے دلیرکپتان منتخب کرنا ہوگا۔

دفاعی حکمت عملی اختیارکرنیوالا کپتان میچزنہیں جتواسکتا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کوکپتان بنانے کافیصلہ بورڈ کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں اتنی بری بالنگ ہوئی کہ دودن تک نیند نہیں آئی۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی مضبوط ٹیم ہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان، بھارت اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں فیورٹ ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ بگ تھری کے دباؤکے باوجود قوی ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود ٹیم شاندا رپرفارمنس دیرہی ہے۔ ایک سوال پروسیم اکرم نے کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ وہ اوران کی اہلیہ شنیرا لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔