بنوں تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانات 12 مارچ سے شروع ہونگے

بدھ 12 مارچ 2014 17:42

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) ضلع بنوں میں بنوں تعلیمی بورڈ کا اہتمام بارہ مارچ سے میٹرک کے امتحانات شروع ۔جماعت نہم کے اسلامیات پرچے پر مختلف امتحانی سنٹروں کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری شکیل احمد جان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فور زوہیب حیات خان نے صحافیوں ٹیم کے ہمراہ آرمی پبلک سکول بنوں کینٹ گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2ٹانچی بازار بنوں کا وزٹ کیا۔

دونوں مجسٹریٹس صاحبان امتحانی سنٹروں کے اندر امتحان پر امن ماحول میں ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور سپرنٹنڈنٹ حضرات کو ہدایت کی کہ امتحانی سنٹروں میں موبائل فونز لانا اور امتحانی سنٹروں میں نقل کی روہجان پر مکمل پا بندی ہے ۔ امتحانی سنٹر سے بیس گز کے فاصلے پر پرائیوٹ لوگوں کا داخلہ بند ہے طلباء اور طلبات کو چاہئے کہ وہ تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھے نقل جیسے غیر فطری فعل سے گریز کرے یہ معاشر ے میں نقل کی روہجان ایک عام سی بات ہے اسی طرح بنوں کے بازاروں میں فوٹو سٹیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری شکیل احمد جان نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کے بازاروں میں فوٹو سٹیٹ کی دُکانات پر جو نقل مواد طلباء کو فراہم کیا جا رہا ہے اس کی روک تھام کیلئے سخت قانونی اقدامات کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میٹرک کے امتحانات پر امن ماحول میں ہو رہے ہیں اور کسی امتحانی سنٹر کے خلاف کوئی شکایت موصول ہوئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اوقات میں امتحانی سنٹروں کا وزٹ کیا جائے گا تا کہ قوم کے یہ مستقل کے نو نہال اپنے پاؤں پر خوب کھڑا ہو سکے اور ضلعی انتظامیہ نے اس کیلئے باقاعدہ ایک پروگرام بنایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :