پنجاب بھر میں473ٹریفک حادثات میں،556زخمی ہو گئے

بدھ 12 مارچ 2014 17:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 473ٹریفک حادثات میں374شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ182افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں232ڈرائیورز ،12کم عمرڈرائیور،252مسافراور72پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ83ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت91متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد55حادثات میں66متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہگوجرانوالہ44حادثات میں55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل556متاثر ہونے والوں میں سے460مرد اور96خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں86افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور342فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور128زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر346موٹر سائیکلز75آٹو رکشے51موٹر کاریں42مسافر14ٹرک، اور61دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :