سبزیوں کی برآمدات میں ایک ماہ کے دوران 11 ملین ڈالراضافہ دیکھا گیا

بدھ 12 مارچ 2014 17:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) سبزیوں کی برآمدات میں ایک ماہ کے دوران 11 ملین ڈالراضافہ دیکھا گیا ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق دسمبر 2013ء کے مقابلہ میں جنوری 2014ء کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 11 ملین ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے رپورٹ کے مطابق جنوری 2014ء میں پاکستان سے 29 ملین ڈالر مالیت کی سبزیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ دسمبر کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے 18 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :