ایشین حصص مارکیٹس میں شیئرز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا

بدھ 12 مارچ 2014 17:13

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) ایشین حصص مارکیٹس میں شیئرز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ امریکی سٹاک مارکیٹس میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کی صورتحال رہی۔ مارکیٹ میں مختلف وجوہات کی بناء پر کاروباری سرگرمیوں میں سستی کا ماحول رہا تاہم مجموعی طور پر حصص کی قیمتیں کمی کا شکار رہیں ۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر 2.13فیصد ‘ ہانگ کانگ 1.46فیصد ‘ سڈنی 1.12 فیصد ‘ شنگھائی 0.23 فیصد جبکہ سیئول مارکیٹ میں حصص کی قیمتیں 1.10 فیصد کم ہوگئیں ۔ خطے کی حصص مارکیٹس کو گزشتہ روز کی بہتر صورتحال کی مندی ‘ چین کی جانب سے توقع کے برعکس تجارت و مہنگائی کی رپورٹ اور جاپان کی نظر ثانی شدہ رپورٹ میں شرح نمو میں مزید 0.1 فیصد کمی کا امکان ہے-

متعلقہ عنوان :