رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ جولائی تا فروری 2013-14ء کے دوران12.82 ملین ڈالر کا تمباکو اور سگریٹ برآمد

بدھ 12 مارچ 2014 17:13

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ جولائی تا فروری 2013-14ء کے دوران12.82 ملین ڈالر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ جولائی تا فروری 2013-14ء کے دوران12.82 ملین ڈالر کا تمباکو اور سگریٹ برآمد کئے گئے ہیں۔ وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں 23 مختلف ممالک کو تمباکو اور سگریٹ کی برآمدات کی گئی ہیں۔ برآمدات میں زیادہ حصہ تمباکوپر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سے زیادہ تمباکو درآمد کرنے والا ملک انڈونیشا ہے جسے رواں سال 4.009ملین ڈالر کا تمباکو برآمد کیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات کو3.046 ملین ڈالر کا تمباکو برآمد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی اور فلپائن کوبھی رواں مالی سال کے 8ماہ کے دوران ایک ملین ڈالر سے زائد کی تمباکو کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ برطانیہ، ہالینڈ، یونان، جرمنی اور بیلجیئم کو بھی تمباکو برآمد کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال سگریٹ کی برآمدات کا حجم 0.901 ملین ڈالر رہا۔ بحرین، کویت، اومان، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کو سگریٹ برآمد کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :