Live Updates

وزیر اعظم نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات

بدھ 12 مارچ 2014 16:29

وزیر اعظم نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان سے ان رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں نواز شریف کے ہمراہ چوہدری نثار علی خان اور عرفان صدیقی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے طالبان سے مذاکرات حوالے سے بننے والی کمیٹی اور ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیامذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے اور کراچی میں امن کیلئے وزیر اعظم نے تحریک انصاف سے تعاون کامطالبہ کیاہے جس پر تحریک انصاف کی قیادت نے حکومت کاساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ملاقات میں طالبان کی سیاسی شوریٰ سے براہ راست مذاکرات کیلئے خیبر پختواہ کی متوازن جگہ بھی تعین اور قبائلی مشیران کو شامل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔اور ان کے ساتھ ساتھ قبائلی علاقہ جات میں پچھلے دو سالوں سے بند پولیو مہم پر بھی بات چیت کی گئی ۔جن پر حکومت نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو ہر قسم کی تعاون کی یقین کرائی اور ان کے اقدامات کو سراہا ۔۔ ملاقات میں تحریک انصاف کی طرف سے جہانگیر ترین، جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی اور شیری مزاری بھی شامل ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات