لیاری میں متحارب گروپوں کےدرمیان فائرنگ، راکٹ اور دستی بم حملوں میں 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
بدھ 12 مارچ 2014 14:26
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) لیاری میں متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ، راکٹ اور دستی بم حملوں میں خواتین اور بچی سمیت 15 افراد جاں بحق جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں جھٹ پٹ مارکیٹ اور اطراف میں گینگ وار کے 2 گروپوں کے درمیان ایک دوسرے پر مورچہ بند فائرنگ، دستی بم اور راکٹ حملے کئے جارہے ہیں، جس کی زد میں آکر اب تک 4 خواتین اور دو بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
مقامی افراد لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کررہے ہیں جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح تصادم کے دوران ہلاک ہونے والوں میں بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان بھی شامل ہیں۔(جاری ہے)
دونوں مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کا کوئی اہلکار علاقے میں داخل نہیں ہورہا۔
واضح رہے کہ لیاری کے اکثر علاقوں پر عملی طور پر گینگ وار گروپوں کا راج ہے اور وہاں پولیس اور رینجرز داخل بھی نہیں ہوسکتی۔ 3 روز قبل گینگ وار ملزمان نے مساجد سے لوگوں کو علاقہ خالی کردینے اور اپنے کاروبار شام 5 بجے تک بند کردینے کے اعلانات کئے تھے۔ اس کے باوجود پولیس اور رینجرز نے کوئی کارروائی نہیں کی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.