کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کو پریذیڈنٹ کپ ہاکی ٹور نامنٹ، گورنر کپ اور کراچی گولڈ کپ کی میز بانی دی گئی

بدھ 12 مارچ 2014 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری رانا مجاہد علی خان نے کہا ہے کہ کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کو پریذیڈنٹ کپ ہاکی ٹور نامنٹ، گورنر کپ اور کراچی گولڈ کپ کی میز بانی دی گئی ہے ، ہاکی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پی ایچ ایف کے صدر جلد پی آ ئی اے کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کو پریذیڈنٹ کپ ہاکی ٹور نامنٹ، گورنر کپ اور کراچی گولڈ کپ کی میز بانی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے سابق صدر ائیرمارشل( ر) نور خان میموریل آ ل پاکستان ہاکی ٹور نامنٹ کی میزبانی کے لئے پشاور اور پنڈی کی ہاکی ایسوسی ایشنوں نے خواہش ظاہر کی ہے۔اس بارے میں حتمی فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب چیف منسٹر گولڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ کی میزبانی لاہور ہاکی ایسوسی ایشن کو دی جائے گی۔ انہوں نے کراچی میں پاکستان کسٹمز کی جانب سے آ ل پاکستان آ غاخان گولڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے انعقاد کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں پی ایچ ایف پاکستان کسٹمز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی۔

انہوں نے کراچی میں حنیف خان ہاکی اکیڈمی کے قیام کے فیصلے کو ہاکی کے فروغ میں اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ حنیف خان نے فیڈریشن کے ساتھ بھی بھر پورتعاون کیا اور کوچنگ کی علیحدگی کے بعد بھی وہ نئے کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لئے جو خدمات انجام دے رہے ہیں پی۔ ایچ ایف ان کو اس کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، رانا مجاہد علی خان نے کہا کہ ملک میں ہاکی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پی ایچ ایف کے صدر اختررسول اوروہ جلد پی آ ئی اے کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔

ماضی میں پی آ ئی اے نے فیڈریشن کے ساتھ ہاکی کو فروغ دینے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے بیرون ملک ٹیم کو انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت میں فضائی سفر کیحوالے سے بہت زیادہ مشکلات کاسامنا نہیں کر نا پڑتا تھا۔

متعلقہ عنوان :