کیون پیٹر سن کو بھارت کا ویزا مل گیا

بدھ 12 مارچ 2014 13:53

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے بھارت کے ویزے میں تاخیر کا معاملہ ایک ٹویٹ کے ذریعہ اٹھایا جس کے بعد انہیں بھارت کا ویزا جلدی مل گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیٹرسن نے پیر کو ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ فوری طور پر بھارت کا سفر کرنا چاہتے ہیں تاہم بھارتی سفارت خانہ ان کا پاسپورٹ گزشتہ دس دن سے رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

KP24 ٹوئٹر ہینڈل سے کیے گئے اس ٹویٹ میں پیٹرسن نے بھارتی وزارت خارجہ اور انڈین ڈپلومیسی کو بھی ٹیگ کیا ان کی اس ٹویٹ کو 123 لوگوں نے دیکھا اور 85 لوگوں نے پسند کیا۔پیٹرسن کے اس ٹویٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سیداکبر دین نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد کو وزارت کھیل کی منظوری ملنے کی ضرورت ہے۔اکبر دین نے ٹویٹ کے ایک گھنٹے بعد دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ ایک اچھی خبر ہے ٹویٹ کام کر گئی ہے۔ وزارت کھیل سے ضروری منظوری ابھی ملی ہے اب بھارتی سفارت خانہ جلد ہی ویزا جاری کر دیگا۔ ہم جلد ہی آپ کو (پیٹرسن) بھارت میں دیکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :