آسٹریلیا آئندہ ماہ جرمنی کے خلاف فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کی میزبانی کرے گا

بدھ 12 مارچ 2014 13:53

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) آسٹریلیا آئندہ ماہ جرمنی کے خلاف فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کی میزبانی کرے گا۔ ٹینس آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل ٹائی 19 سے 20 اپریل تک برسبین میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے گزشتہ ماہ کوارٹر فائنل میں روس کو شکست دے کر 1993ء کے بعد پہلی بار فیڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ جرمنی نے سلواکیہ کو ہرا کر 19 برسوں بعد سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ فیڈ کپ کی تاریخ میں آسٹریلیا اور جرمنی کی ٹیمیں اس سے قبل 12 بار مدمقابل آ چکی ہیں جن میں سے آٹھ میں آسٹریلیا اور چار میں جرمنی کی ٹیم فتح یاب رہی۔ دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کا مقابلہ اٹلی سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :