جو روٹ فٹنس مسائل کے باعث آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ، این بیل دوبارہ سکواڈ میں شامل

بدھ 12 مارچ 2014 13:53

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جو روٹ فٹنس مسائل کے باعث آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ ٹاپ آرڈر بلے باز این بیل کو تین برس بعد دوبارہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں طلب کر لیا گیا جبکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے قائد سٹورٹ براڈ کی فٹنس مسائل کے باعث آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی تفصیلات کے مطابق جو روٹ گزشتہ ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران انگوٹھے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ترجمان کے مطابق روٹ کی انجری سنگین نوعیت کی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل فٹنس حاصل کرنے کیلئے آرام کا موقع دیا ہے جس کے باعث وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی نہیں کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے متبادل کھلاڑی کی اجازت ملنے کے بعد این بیل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیادوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے قائد سٹورٹ براڈ کی فٹنس مسائل کے باعث آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

(جاری ہے)

براڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث وہ میزبان ٹیم کے خلاف آخری دو ٹی ٹونٹی میچ نہیں کھیلیں گے۔ براڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کالی آندھی کے خلاف آخری دو ٹی ٹونٹی میچوں سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ مکمل طور پر فٹ ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :