افغانستان کرکٹ بورڈ نے سابق کوچ پیٹر اینڈرسن کی خدمات حاصل کر لیں

بدھ 12 مارچ 2014 13:53

افغانستان کرکٹ بورڈ نے سابق کوچ پیٹر اینڈرسن کی خدمات حاصل کر لیں

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) افغانستان کرکٹ بورڈ نے کابل میں قائم نئی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کیلئے پاپوا نیو گنی کے سابق کوچ پیٹر اینڈرسن کی خدمات حاصل کر لیں۔ اینڈرسن نے کوئنز لینڈ اور ساؤتھ آسٹریلیا کی طرف سے 156 فرسٹ کلاس میچز کھیل رکھے ہیں، اس سے قبل انہیں دو برس تک پاپوا نیو گنی کی ویمن اور مین ٹیموں کی کوچنگ کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں پیٹر اینڈرسن نے کہا کہ افغانستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور میرے لئے اے سی بی کرکٹ کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا خوش آئند بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاؤں گا تاکہ کھلاڑیوں اور کوچز کو اپنے بین الاقوامی تجربے سے روشناس کرا سکوں۔ اے سی بی کے چیف ایگزیکٹو نور محمد مراد نے کہا کہ پیٹر اینڈرسن کی کرکٹ بارے سوچ وسیع ہے، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی کرکٹ کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :