دوسری اداکاراؤں کی طرح کیرئیر میں صرف نمبرز کو نہیں بڑھانا چاہتی ،معیار ترجیح ہے‘ لیلیٰ
بدھ 12 مارچ 2014 13:46
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ فلم اور اسٹیج پر کام کرنے کی بے شمار آفرز موجود ہیں لیکن اپنی پالیسی کے مطابق صرف معیار کو ترجیح دیتی ہوں ، فلم انڈسٹری کے جو حالات ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں مجھے تو صرف اداکاری آتی ہے اور جب بھی کسی اچھے کردار کی پیشکش ہو گی ضرور کام کروں گی ۔
(جاری ہے)
ایک انٹر ویو میں لیلیٰ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دی ہے ،میں دوسری اداکاراؤں کی طرح اپنے کیرئیر میں صرف نمبرز کو نہیں بڑھانا چاہتی بلکہ میری خواہش ہے کہ میں ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اسٹیج پر کام کرنے کی بے شمار آفرز موجود ہیں لیکن میں اپنی پالیسی کے مطابق سال میں محدود سطح پر تین سے چار ڈرامے کرتی ہوں جسے میرے پرستار پسند بھی کرتے ہیں۔ جبکہ یہی صورتحال فلموں کی بھی ہے کہ آفرز تو موجود ہیں لیکن جن کرداروں کی پیشکش کی جاتی ہے ان میں اداکاری کا مارجن نہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
-
لیجنڈری قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
-
ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب
-
اکشے کمار نے یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے پر خاموشی توڑدی
-
ممبئی، پولیس کی حقہ بار میں کارروائی، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو پکڑ لیا
-
ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے کیلئے استعمال ہونے والا تختہ 20 کروڑروپوں میں نیلام
-
لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا وہیں رہتی ہوں، حریم شاہ
-
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا
-
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.