فلم کانچی کے گانوں میں بہت گہرائی پائی جاتی ہے، سونو نگم

بدھ 12 مارچ 2014 13:43

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) بالی وڈ گلوکار سونو نگم نے کہا ہے کہ فلم کانچی کے گانوں میں بہت گہرائی پائی جاتی ہے کہ انسان اسے سن کر کھو جاتا ہے بالی وڈ گلوکار سونونگم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم کانچی کے لئے انہوں نے دو گانے اپنی آواز میں گائے ہیں جبکہ ایک گانا اسمائیل دربار نے گایا ہے فلم کے گانے اتنے سریلے ہیں کہ گلوکاری کے شوقین مداحوں کو محفوظ کریں گے۔

(جاری ہے)

فلم کے گانوں میں گہرائی پائی جاتی ہے کہ انسان اسے سن کر کھو ہی جائے۔ کانچی کے گانوں میں ایسی بات مداحوں کو دکھائی دے گی جو آجکل کے گانوں میں دیکھنے میں نہیں آتی۔ سبھاش گھئی کی فلم کانچی 25 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :