فلم پیکو“ میں سونم کی جگہ دیپیکا کو کاسٹ کر لیا گیا

بدھ 12 مارچ 2014 13:43

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) کچھ عرصے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ سونم بننے جا رہی ہیں بالی وڈ کے شہنشاہ کی بیٹی مگر اب اس کردار کے لئے سونم کی جگہ دپیکا کو کاسٹ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شوجت سرکار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم” پیکو “میں پہلے سونم کپورکا کاسٹ کیا جا رہا تھا۔ لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ اس کردار کے لئے چنائے گرل دپیکا پڈوکون کو منتخب کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اس سے قبل بھی بالی وڈ فلم آراکشن میں بگ بی کی بیٹی بن چکی ہیں اور اب یہ دوسرا موقع ہوگا کہ ڈی پی ،بگ بی کی بیٹی بننے کا اعزاز پائیں گی۔

متعلقہ عنوان :