لیاری میں متحارب گروپوں کےدرمیان فائرنگ، راکٹ اور دستی بم حملوں میں 12 افراد جاں بحق
بدھ 12 مارچ 2014 12:29
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) لیاری میں متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ، راکٹ اور دستی بم حملوں میں خواتین اور بچی سمیت 12 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں جھٹ پٹ مارکیٹ اور اطراف میں گینگ وار کے دو گروپوں کے درمیان ایک دوسرے پر مورچہ بند فائرنگ ، دستی بم اور راکٹ حملے کئے جارہے ہیں، جس کی زد میں آکر اب تک 4 خواتین اور دو بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
مقامی افراد لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کررہے ہیں جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح تصادم کے دوران ہلاک ہونے والوں میں بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان بھی شامل ہیں۔(جاری ہے)
دونوں مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کا کوئی اہلکار علاقے میں داخل نہیں ہورہا۔
واضح رہے کہ لیاری کے اکثر علاقوں پر عملی طور پر گینگ وار گروپوں کا راج ہے اور وہاں پولیس اور رینجرز داخل بھی نہیں ہوسکتی۔ 3 روز قبل گینگ وار ملزمان نے مساجد سے لوگوں کو علاقہ خالی کردینے اور اپنے کاروبار شام 5 بجے تک بند کردینے کے اعلانات کئے تھے۔اس کے باوجود پولیس اور رینجرز نے کوئی کارروائی نہیں کی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.