ڈالرکی قدر میں مزید کمی، انٹربینک میں 98روپے90پیسے کا ہوگیا

بدھ 12 مارچ 2014 11:40

ڈالرکی قدر میں مزید کمی، انٹربینک میں 98روپے90پیسے کا ہوگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء)ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے،انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 19 پیسے کی مزید کمی کے بعد 98 روپے 80پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے، ساڑھے آٹھ ماہ کے بعد ڈالر اس سطح پر آیا ہے۔

(جاری ہے)

رواں ماہ کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قدر میں 6 روپے 16 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں گراوٹ ملک میں رواں ماہ ڈالر کی آمد کی توقعات کے باعث ہورہی ہے،جبکہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق عوام بھی ڈالر کو روپے میں تڑوارہے ہیں۔دوسری جانب رواں مالی سال کے دوران 10 ارب 20 کروڑ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے ،جو گزشتہ عرصے کی نسبت 11 فیصد زیادہ ہے۔