کمرشل فلموں میں کام کرناپسند کرتی ہیں سوناکشی سنہا

منگل 11 مارچ 2014 22:27

کمرشل فلموں میں کام کرناپسند کرتی ہیں سوناکشی سنہا

بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کاکہنا ہے کہ وہ کمرشل سنیما میں کام کرنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔ 2010 میں فلم دبنگ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والی سوناکشی سنہا کو100کروڑکے کلب کی کوئن سمجھا جاتاہے۔ سوناکشی کی دبنگ ،دبنگ2، راؤڈی راٹھوراورسن آف سردار جیسی فلموں نے کامیاب کاروبارکیا ہے سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں کمرشل فلموں میں کام کرنا پسند کرتی ہویں۔

مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ناظرین بھی مجھے اسی طرح کی فلموں میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

میراکام ناظرین کی تفریح کرنا ہے حالانکہ میں لٹیرا جیسے چیلنجنگ کردار بھی کرسکتی ہوں میں صاف ستھری فلموں میں کام کرنا پسند کرتی ہوں جسے سبھی لوگ اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکیں۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ میری کامیابی کا سہارااسکرپٹ ، ہدایت کار ،والدین اورناظرین کو جاتاہے ، قسمت نے بھی میرا ساتھ دیاہے۔ حالانکہ یہ سفر آسان نہیں رہا۔ میں نے کامیابی حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کی ہے سوناکشی سنہا کی آنے والی فلموں میں تیور، ہالی ڈے اورایکشن جیکشن خاص ہیں۔

متعلقہ عنوان :