جنگ بندی کے دوران کسی پر حملہ نہیں ہوگا،تحریک طالبان، طالبان ایک ماہ کے دوران پرویز مشرف سمیت کسی بھی حدف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے ہیں ،عمرخراسانی

منگل 11 مارچ 2014 22:23

جنگ بندی کے دوران کسی پر حملہ نہیں ہوگا،تحریک طالبان، طالبان ایک ماہ ..

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے حکومت پاکستان کو سیاسی مقاصد کے لئے طالبان کا نام استعمال کرنے سے متنبہ کیا ہے اور وضاحت کی ہے کہ طالبان ایک ماہ کی جنگ بندی کے دوران پرویز مشرف پر کسی قسم کا حملہ نہیں کرے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریری پیغام میں تحریک طالبان مہند ایجنسی کے ترجمان عمر خراسانی نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ طالبان سابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طالبان نے حکومت سے ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جس پر طالبان سمیت دیگر جہادی تنظیمیں سختی سے کاربند ہیں اور شریعت کی رو سے اس پابندی کا احترام ان پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزارت داخلہ نے پرویز مشرف پر حملے میں طالبان کا نام لیا ہے جو سراسر الزام ہے کیونکہ طالبان ایک ماہ کے دوران پرویز مشرف سمیت کسی بھی حدف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہی ۔ عمر خراسانی نے کہا کہ حکومت سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے طالبان سمیت کسی بھی جہادی تنظیم کا نام استعمال کرنے سے گریز کرے ۔

متعلقہ عنوان :