کراچی،مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق،5 زخمی۔ اپ ڈیٹ

منگل 11 مارچ 2014 20:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز سے مقابلے کے دوران گینگ وار کے 2 کارندے مارے گئے۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 8افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔لیاری دریا آباد میں رینجرز آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے 2 کارندے فیصل لوری عرف کوڈو اور صدام مارے گئے۔ ان کا تعلق ملا نصار گروپ سے تھا۔

سائیٹ ایریا ہارون آباد میں فائرنگ سے افتخار جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

گلشن اقبال بلاک 13-D سے 2 خواتین کی لاشیں ملیں۔ ایس اپی تنویر حسین کے مطابق 70 سالہ سراج بی بی اور 75 سالہ صالحہ اسکول ٹیچر اور آپس میں بہنیں تھیں ۔لیاری کلاکوٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا۔ گارڈن میں فائرنگ سے ایک شخص ماراگیا۔ لانڈھی ریڑھی گوٹھ میں فائرنگ سے نثار نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ لانڈھی میں ہی نگرا مل کے قریب فائرنگ سے خاتون نالیہ اور مرد عمر جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس نے شہر بھر میں کارروائی کرتے ہوئے 116 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا

متعلقہ عنوان :