پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تھرپارکر میں امدادی کاموں کی نگرانی کے بعد دبئی روانہ ہوگئے

منگل 11 مارچ 2014 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تھرپارکر میں امدادی کاموں کی نگرانی کے بعد منگل کو دبئی روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران تھرپارکر میں قحط سالی سے پیدا ہونے والی صورت حال پرقابو پانے کے لیے سندھ حکومت کو ہدایات جاری کیں اور گزشتہ روز وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔