Live Updates

پارٹی میں مفادپرستوں اورکالی بھیڑوں کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا‘ عمران خان،مخلص اورمحنتی کارکنوں کو آگے لانے سے پارٹی مزید مضبوط اورفعال بنائیں گے‘چیئرمین پی ٹی آئی

منگل 11 مارچ 2014 20:19

پارٹی میں مفادپرستوں اورکالی بھیڑوں کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جمہوری پارٹی میں جمہوری فیصلوں کی حوصلہ افزائی کرکے ہی پارٹی کو قومی تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجاسکتاہے اورہم مخلص اورمحنتی کارکنوں کو آگے لانے سے پارٹی مزید مضبوط اورفعال بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوجرانوالہ سے بیرسٹرعلی اشرف مغل کی قیادت میں ملنے والے پی ٹی آئی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے چےئرمین کو تحریک انصاف گوجرانوالہ کے ضلعی چےئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتمادکی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے پارٹی کوفعال بنانے کیلئے پیش کیں جنہیں عمران خان نے بے حد سراہا۔عمران خان نے اس موقع پر کہاکہ پارٹی میں مفادپرستوں اورکالی بھیڑوں کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔ علاوہ ازیں چےئرمین عمران خان نے اس موقع پر گوجرانوالہ میں ہونے والے عدم اعتماد پرکارروائی کیلئے جہانگیرخان ترین کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات