وزیراعلیٰ سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارا کین اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت سے آگاہ کیا

منگل 11 مارچ 2014 19:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔منتخب نمائندوں نے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں اور فلاحی پروگراموں سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

صنعتوں اور سرمایہ کار ی کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت توانائی بحران کا خاتمے اورملک کو مسائل کی گرداب سے نکلانے کے لیے پر عزم ہے۔عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے اورانہیں ریلیف کی فراہمی کے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے فلاحی پروگراموں سے صوبے کے لاکھوں غریب خاندان مستفید ہورہے ہیں۔

وسائل قوم کی امانت ہیں اورشفاف طریقے سے عوام کی فلاح پر صرف کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تعلیم ،صحت اوردیگر شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔اراکین اسمبلی عوام کی خدمت کو شعار بنائیں ان کے مسائل کے حل پر توجہ دیں۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی میں محترمہ عفت لیاقت،چوہدری لیاقت علی،اصغر علی منڈا،محمد ارشد خان لودھی اور ملک ارشد شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :