حکومت بیان بازی کے بجائے تھر کی صورتحال پر کنٹرول کر نے کیلئے تمام وسائل برو ئے کار لائے،مولانافضل الرحمن، بچوں کی اموات انتظامیہ کی نا کامی کامنہ بو لتا ثبوت ہے، حکومت غفلت برتنے والوں کوکڑی سزادے ،سربراہ جے یو آئی

منگل 11 مارچ 2014 19:56

حکومت بیان بازی کے بجائے تھر کی صورتحال پر کنٹرول کر نے کیلئے تمام وسائل ..

اسلاآباد/کراچی/ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) جمعیت علما ء اسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے تھر میں ہلاکتوں پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے اور مر کزی اور صوبائی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بیان بازی کر نے کے بجائے علاقے کی صورتحال پر کنٹرول کر نے کے لیئے تمام وسائل برو کار لائے انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ تھر میں بچوں کی اموات انتظامیہ کی نا کامی کامنہ بو لتا ثبوت ہے حکومت غفلت برتنے والوں سامنے لائے اور کڑی سزادے مر کزی میڈیا سیل کے مطابق وہ پارٹی راہنماؤں مو لا نا محمد امجد خان ،ڈاکٹر خالد محمود سومرو ،محمد اسلم غوری ،قاری محمد عثمان ،حاجی محمد ادریس سے گفتگو کر رہے تھے مو لا نا فضل الرحمن نے سندھ کے راہنماؤں سے وہاں کی تفصیلی معلومات حاصل کیں اور جماعتی عہدے داروں پر زور دیا کہ وہ مو جو دہ حا لا ت میں متاثرین کے لیئے ہر طرح کی امداد کریں انہوں نے کہا کہ تھر میں قحط سالی اور اموات قومی تاریخ کا دل ہلا دینے والا سانحہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی غفلت پر پردے ڈالنے کے بجائے حقیقت کو تسلیم کرے اور متاثرین کے لیئے ہنگامی اقدمات کرے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ افسوناک بات ہے کہ تھر میں حکومتی حلقوں میں ہلچل اس وقت آئی جب بہت سی ہلاکتیں ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ تھر کے واقعہ کے بعد اب چولستان سے بھی اسطرح کی افسوسناک خبریں انے لگ گئیں ہیں حکومت اس طرف فوری توجہ کرے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ علاقے مستقل بنیادوں پر اقدامات کے متقاضی ہیں حکومت عارضی اقدامات کر نے کے بجائے مستقبل میں بہتری کے لیئے منصوبہ بندی کرے مو لا نا فضل الرحمن نے جے یو آئی کے کار کنوں اور رضا کاروں کو ہدا یت کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقے میں پھیل جا ئیں اور امدادی سر گر میاں کو مزید تیز کریں مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں قوم کو اللہ کی طرف رجوع کر نے اشد ضرورت ہے کیو نکہ ایسے واقعات ا للہ کی ناراضگی کی علامات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :