بینکوں کے غیرفعال قرضوں کی مالیت میں 73 ارب روپے کمی

منگل 11 مارچ 2014 19:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) شرح سود میں کمی کے باعث گزشتہ سال بینکوں کے غیرفعال قرضوں کی مالیت میں 73 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 31 دسمبر 2013 تک بینکوں کے غیرفعال قرضوں میں چار فیصد کمی ہوئی، اور اس کی مالیت پانچ سو چھپن ارب روپے رہ گئی۔

(جاری ہے)

بینکاری ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی اور قرضوں کے نظام میں تنظیم نو کے باعث قرض گزاروں نے بینکوں سے لیا گیا قرضہ واپس کیا، جس سے بینکوں کے غیرفعال قرضوں کا حجم تہتر ارب روپے گھٹ گیا۔ گزشتہ سال بینکوں نے نجی شعبے کے بجائے سرکاری بانڈز اور سیکورٹیز کے لئے قرضہ فراہم کیا، جس کے باعث قرضوں کے ڈوبنے کا خطرہ کم سے کم رہا۔