سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر عبدالقیوم سومرو کا نوٹیفیکیشن کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا

منگل 11 مارچ 2014 19:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر منتخب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر عبدالقیوم سومرو کا نوٹیفیکیشن کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی پی کے سینیٹر کے نوٹیفیکشن کے خلاف پٹیشن کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقبول باقر کی سربراہی میں بینچ نے کی۔ عدالت نے پیپلز پارٹی کے ٹیکنوکریٹ سینیٹرعبدالقیوم سومرو کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کے خلاف پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نیعبدالقیوم سومرو کے وکیل فاروق نائیک کو ایک دو روز میں پنجاب اور خیبر پختون خوا کے ٹیکنوکریٹ سینیٹر کے کوائف پیش کرنے کی ہدایت کردی۔