نابالغ بچوں کی شادی پر پابندی غیر اسلامی ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل ،بچوں کی شادی کیلئے کم سے کم عمر کا تعین نہیں کیا جاسکتا ،نکاح کیلئے کوئی عمر مقرر نہیں کی جاسکتی ، رخصتی کیلئے بلوغت کا ہونا لازمی قرار دیا گیاہے ، دورزہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا

منگل 11 مارچ 2014 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) نے کم عمری میں شادی پر پابندی کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی شادی کیلئے کم سے کم عمر کا تعین نہیں کیا جاسکتا منگل کوکونسل کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر کہا گیا کہ بچوں کی شادی کیلئے کم سے کم عمرکا تعین نہیں کیا جاسکتا۔اجلاس کے دوران کہا گیا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق کم عمری کی شادی کی ممانعت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہا گیا کہ نکاح کے لیے کوئی عمر مقرر نہیں کی جاسکتی تاہمرخصتی کیلئے بلوغت کا ہونا لازمی قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کی ملاقات کے دوران چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا تھا کہ پہلی بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کے قوانین مذہبی اصولوں کے خلاف ہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ”شریعت اجازت دیتی ہے کہ کوئی شخص ایک سے زیادہ شادی کرسکتا ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اس قانون میں ترمیم کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک سے زائد شادی کرنے کے عمل کو شریعت کے مطابق آسان بنانے کیلئے اس قانون میں ترمیم کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :