طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم حکومتی کمیٹی کو ابھی باضابطہ طور پر تحلیل نہیں کیا گیا ،رحیم اللہ یوسفزئی ،حکومت کو ضرورت پڑی تو مزید خدمات سرانجام دینے کو تیار ہیں ، انٹرویو

منگل 11 مارچ 2014 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) حکومتی کمیٹی کے رکن رحیم اللہ یوسف زئی نے کہاہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم حکومتی کمیٹی کو ابھی باضابطہ طور پر تحلیل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسف زئی نے کہاکہ حکومت نئی کمیٹی بنائے یا موجودہ کمیٹی میں کسی کو شامل کرے اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بنیادی طور پر بطور رابطہ کار خدمات سرانجام دی ہیں اگرحکومت کو ضرورت پڑی تو مزید خدمات سرانجام دینے کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لئے کئی اہم شخصیات سے رابطے کئے جارہے ہیں ۔