خیبرپختونخوا میں عشر کا نظام متعارف کرنے کے لئے محکمہ زکو ٰة وعشر کااجلاس،متعلقہ حکام عشر سیل کے قیام میں قانونی پیچیدگیوں کو دور کریں،حاجی حبیب الرحمن

منگل 11 مارچ 2014 18:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) صوبے میں عشر کا نظام متعارف کرنے کے لئے محکمہ زکو ٰة وعشر کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس منگل کے روز پشاور میں صوبائی وزیر زکوٰة حاجی حبیب الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سیکرٹری زکوٰة سید ہدایت جان ، ایڈیشنل سیکرٹری عبدالحمید خان،سیکرٹری بورڈ آف ریونیو غلام محمد ، ڈپٹی سیکرٹری خزانہ رئیس خان اور ڈپٹی سیکرٹری زکوٰة سید مقبول حسین شاہ اور ڈپٹی لیگل ڈرافٹررابعہ نور نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ عشر سیل کے قیام کے ضمن میں قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لئے ایک موئثر اور مربوط رائے طے کی جائے تاکہ عشر کی وصولی کو ایک آسان طریقہ کار کے تحت یقینی بنایا جاسکے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی حبیب الرحمن نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد زکواة خالصتاً صوبائی معاملہ بن چکا ہے جس کے نتیجے میں زکواةفنڈ میں کمی آئیگی لہذٰا حکومت کو کمی کو پورا کرنے کے لئے عشر کے نظام کو حقیقی روح کے مطابق نافذ کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مزکورہ نظام کے تحت عشر کی وصولی پر عمل کیا جائے تو حکومت اس مد میں خطیررقوم اکٹھا کر سکتی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کہ کہ وہ عشر سیل کے قیام میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور اس ضمن میں قانونی پیچیدگیوں کو دور کریں ۔

متعلقہ عنوان :